ندا ڈار کو آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی

لاہور: (سٹی نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی خصوصی کیپ وصول کر لی۔ خاتون کھلاڑی کو کیپ پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے ٹوئٹر پر ندا ڈار کی دو تصاویر شیئر کیں جن میں وہ آئی سی سی ویمن ٹی20کی ٹیم آف دی ایئر 2019کی کیپ وصول کر رہی ہیں۔ ندا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔

آف سپنر ندا ڈار 96 ٹی ٹونٹی اور 71ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 88 وکٹیں لینے والی کھلاڑی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں