ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، عائزہ نے مداحوں کو سچ بتا دیا

کراچی: (سٹی نیوز) اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے پر ان کے نام سے بنائے جانے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی وضاحت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کوئی اکاؤنٹ موجود نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ٹوئٹر پر ان کے نام سے چلنے والے اکاؤنٹ کے سکرین شاٹ لگاتے ہوئے کہا کہ ‘میں ٹوئٹر پر نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ عائزہ کے نام سے چلنے والا ٹوئٹر اکاؤنٹ 2016 میں بنایا گیا ہے اور اس کے ایک لاکھ 12 ہزار فالوورز ہیں، اس اکاؤنٹ کو معروف شوبز سٹار بھی عائزہ خان کا اکاؤنٹ سمجھ کر جواب دیتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں