ڈیٹنگ ایپ نے شیرون سٹون کا اکاؤنٹ بلاک کردیا

لاہور: (سٹی نیوز) معروف ڈیٹنگ ایپلی کیشن ‘بمبل’ نے کئی صارفین کی شکایت کے بعد ایوارڈ یافتہ معروف ہالی وڈ اداکارہ 61 سالہشیرون سٹون کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا تو وہ برا مان گئیں اور انہوں نے ڈیٹنگ ایپ کو شکایت کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شیرون سٹون نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ‘بمبل’ انتظامیہ نے جعلی ہونے کے شبے میں ان کا اصلی اکاؤنٹ بند کیا ہے، جس سے انہیں پریشانی ہوئی، دراصل بلاک کیا گیا اکاؤنٹ ان کا اپنا ہی تھا اور وہ اصلی تھا۔

شیرون سٹون کی جانب سے ٹویٹ کئے جانے کے بعد ‘بمبل’ انتظامیہ نے اداکارہ کا اکاؤنٹ بحال کر دیا جب کہ انہوں نے اداکارہ سے معذرت بھی کی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اداکارہ نے خود اعتراف کیا کہ کسی ڈیٹنگ ایپ نے ان کا اکاؤنٹ بلاک کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں