آپ نے سخت سرد موسم اور برف میں چلتے ہوئے پولیو روکر کو تو دیکھ لیا لیکن خاتون پولیو ورکرکی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی کہ ہر کوئی کھڑا ہو کر سیلیوٹ کرنے لگا

دادو (سٹی نیوز)سوات میں سخت ٹھنڈ اور شدید برفباری کے موسم میں پولیو ورکر نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں بھی کسی چیز کو رکاوٹ نہیں بننے دیا جس پر وزیراعظم عمران خان نے ان سے ملاقات کی اور حوصلے کو سراہا تاہم اب ایک اور ایسی تصویر سامنے آ گئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ تصویر سندھ کے علاقے دادو کی ہے جہاں خواتین پولیو ورکرز ملک میں سے اس ملحق بیماری کے خاتمے کیلئے خوب محنت کررہی ہیں اور بچوں کے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے سرگرم ہیں ۔اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سندھ میں پانی کے ایک تالاب کو عبور کرتے ہوئے خواتین پولیو ورکرز آ رہی ہیں ۔

یہ تصویر ” روٹری پاکستان“ نامی ٹویٹر ہینڈل کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہونا شرو ع ہو گئی ہے اور مطالبہ کیا جارہاہے کہ ان کی خدمات کو بھی سراہا جائے ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سوات میں سخت برفباری کے موسم میں بھی اپنے فرائض انجام دینے والے پولیو ورکرز سے ملاقات کی اور ان کی ذمہ داری کے ساتھ سنجیدگی کو سراہا جبکہ بعدازاں عمران خان نے پولیو ورکرز کیلئے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام بھی جاری کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں