سکول کے طلبہ کیلئے خوشخبری؟ عمران خان کے قریبی ساتھی نعیم الحق نے ہوم ورک کے خاتمے کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے بچوں کے سکول ہوم ورک پر پابندی کا اشارہ دے دیا۔

ٹوئٹر پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ہوم ورک کو سکول کے بچوں کیلئے ’جھنجھٹ‘ قرار دے دیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’کیا سکول ہوم ورک پر مکمل پابندی لگادینی چاہیے؟‘۔ انہوں نے کہا کہ 6 سے 8 گھنٹے پڑھائی کے بعد ایک سے 2 گھنٹے ہوم ورک مکمل کرنے میں لگ جاتے ہیں جس کے باعث بچوں کو دوسری سرگرمیوں کیلئے وقت نہیں ملتا جو صحت مند گروتھ کیلئے ضروری ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی ضروری ہے۔

نعیم الحق کی جانب سے بچوں کے ہوم ورک کے حوالے سے سوال اٹھایا گیا تو پاکستانیوں نے بھی انہیں طرح طرح کے مشورے دینا شروع کردیے۔ کسی نے انہیں ہوم ورک کی بجائے بچوں کیلئے ریسرچ ورک کی ترغیب دی تو کسی نے بچوں کی بھاری بستوں سے جان چھڑانے کی درخواست بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں