شہباز شریف شیخ رشید کے حوالے سے پوچھے گئے تمام سوال گول کر گئے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف شیخ رشید کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں نامزدگی کے حوالے سے پوچھے گئے تمام سوال گول کر گئے۔ جمعرات کو ایک صحافی نے سوال کیا کہ شیخ رشید کی نامزدگی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا سنجیدہ ماحول خراب کرنے کی حکومتی کوشش تو نہیں؟ جس پر شہباز شریف نے مسکراتے ہوئے کہاکہ کہا کہ میں اس کا جواب نہیں دوں گا۔ صحافی نے پھر سوال کیا کہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا اب دو کمیٹیاں ہوگی ایک میری ایک شہباز شریف کی۔جس پر شہباز شریف نے نوکمنٹ کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں