شعیب اختر کو تفضل رضوی کی جانب سے بھجوایا گیا 10کروڑ کا نوٹس موصول

لاہور: (سٹی نیوز) سابق کرکٹر شعیب اختر کو تفضل رضوی کی جانب سے بھجوایا گیا 10کروڑ کا نوٹس موصول ہو گیا، شعیب اختر نے معروف قانون دان ابو ذر سلمان خان نیازی کی خدمات لے لیں۔

شعیب اختر کو بھیجے گئے نوٹس کے جواب میں ان کے وکیل ابوذر سلمان کا کہنا ہے کہ تفضل رضوی کے ہر سوال کا جواب قانونی طریقہ سے دینگے، شعیب اختر کسی صورت معافی نہیں مانگیں گے ، شعیب اختر نے جو کہا سچ ہے، اسے کورٹ میں ثابت کرینگے۔

واضح رہے کہ ابوذر سلمان خان نیازی نے متعدد عوامی مفادات کے کیسز دائر کرکے عوام کو حقوق دلوائے، انہیں ماحولیات اور مفادِ عامہ کے کاموں کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں