کورونا دنیا بھر میں 2 لاکھ 34 ہزار 105 زندگیاں نگل گیا، 10 لاکھ افراد صحت یاب

نیویارک:‌ (سٹی نیوز) کورونا وائرس دنیا بھر میں ابتک دو لاکھ 34 ہزار 105 زندگیاں نگل گیا، برطانیہ میں مزید 674، برازیل 390، فرانس 289 اور اٹلی میں 285 افراد ہلاک ہوئے۔ روسی وزیراعظم کا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا، وائرس سے متاثرہ 30 لاکھ افراد میں سے دس لاکھ افراد صحت یاب ہو گئے۔

کرہ ارض مہلک وائرس کی زد میں ہے، وائرس سے متاثرہ 30 لاکھ افراد میں سے دس لاکھ افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں مزید674 ہلاکتوں کے بعد تعداد 26 ہزار 771 ہو گئی۔

برازیل میں مزید 390 افراد جان سے گئے، تعداد 5 ہزار 901 ہو گئی۔ فرانس میں مزید 289 جان سے گئے، تعداد 24 ہزار 376 ہو گئی۔ اٹلی میں مزید 285 افراد ہلاک ہو گئے، تعداد 27 ہزار 967 ہو گئی۔ کینیڈا میں مزید 188 افراد جان سے گئے جس کے بعد تعداد 3 ہزار 184 ہو گئی۔

ترکی میں مزید 93 ہلاکتوں کے بعد تعداد 3 ہزار 174 ہو گئی، روس میں مزید 101 ہلاکتوں کے بعد تعداد ایک ہزار 73 ہو گئی۔ روسی وزیراعظم کا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔ سعودی عرب نے لاک ڈاؤن کے اوقات میں کمی کرتے ہوئے کچھ شرائظ کے ساتھ تجارتی مراکز کھول دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں