مزا رپر حاضری کے دوران ایک شخص کی بلاول کا بوسہ لینے کی ناکام کوشش

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی جہاں ایک شخص نے ان کا بوسہ لینے کی کوشش کیہے ۔
بلاول بھٹو زرداری کراچی کے علاقے لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 246 سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔انہوں نے لیاری میں انتخابی مہم کے آغاز سے قبل عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔مزار کی حاضری کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو ایک شخص نے اجرک پہنائی اور بوسہ لینے کی کوشش بھی کی جس پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے ناپسندیدگی کا اظہار کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں