سہ ملکی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، زمبابوے کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

ہرارے (ویب ڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
زمبابوے میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہوگیا ہے۔ پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں شائقین کا لہو گرمانے کیلئے پرجوش ہیں۔ سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے مابین کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان پہلے بیٹنگ کرے گا۔ میچ کا ٹاس زمبابوے نے جیتا تاہم انہوں نے پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگر وہ بھی ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے، زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے، ٹیم سے رواں سیزن میں اچھی کارکردگی کی امید ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں