آدمی جسے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے نکال دیا ،ن لیگ نے اسے ساتھ ملا لیا ، انتہائی شرمناک خبر آ گئی

کراچی (ویب ڈیسک )عرفان اللہ مروت کو پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے عرفان اللہ مروت کو پارٹی میں لینے سے انکار کر دیا لیکن اب ن لیگ نے کراچی کے حلقہ پی ایس 104 سے ان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جو کہ انتہائی حیران کن خبر ہے ۔ان پر 1991 میں مبینہ طور پر خاتون کے اجتماعی ریپ میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل این اے 244 سے عام انتخابات میں حصہ لینے جارہے ہیں اور اسی حلقے کی صوبائی نشست 104 سے ن لیگ نے عرفان اللہ مروت کی حمایت کا اعلا ن کر دیاہے اور انہوں نے الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان ’ستارہ ‘ حاصل کر لیا ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 2017 کے اوائل میں عرفان اللہ مروت کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبریں سامنے آئیں تو فوری طور پر بختاور بھٹو میدان میں آئیں اور انہوں نے آصف زرداری کے خلاف جاتے ہوئے عرفان اللہ مروت کے خلا ف کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا ۔جس میں ان کا کہناتھا کہ ذہنی بیمارشخص کو جیل میں سڑنا چاہیئے اور ایسے شخص کو پیپلزپارٹی میں شامل نہیں ہونا چاہیئے۔ بختاور کا کہنا تھا کہ ایسی جماعت جس کی قیادت ایک خاتون نے کی وہ ایسے افراد کو برداشت نہیں کرسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں