چیف جسٹس پاکستان کا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کادورہ ،ادویات اور پانی کے نمونے حاصل کر لئے

راولپنڈی (ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کادورہ کیا اورہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے فارمیسی سے ادویات اور فلٹریشن پلانٹ سے پانی کے نمونے حاصل کر لئے ۔
چیف جسٹس کا کہناتھا کہ ادویات اور پانی کے نمونوں کاباضابطہ ٹیسٹ کرایاجائےگا،اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈاکٹرزسے مختلف ایشوزپربات چیت بھی کی۔
چیف جسٹس نے وارڈز کے دورہ کے موقع پر مریضوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کیاحال ہے؟۔مریضوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرزکم ہیں۔
چیف جسٹس نے ہسپتال کے فلٹریشن پلانٹ سے پانی کانمونہ بھی لیااورخودبھی پانی پی کرچیک کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں