سہ فریقی سیریز ، ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ جاری، ایک کھلاڑی آوٹ , لائیو سٹریمنگ

ہرارے (ویب ڈیسک)سہ فریقی سیریز میں پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 183رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے ایک وکٹ کے نقصان پر دو اوورز میں 5 رنز بنا لیے ہیں۔
183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی جانب سے میر اور چبہابا نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن چبہابا بغیر کوئی سکور بنائے آوٹ ہو گئے۔
اس سے قبل پاکستان نے مقررہ 20 اوور زمیں 4 وکٹو ں کے نقصان پر 182 رنز بنائے جس میں فخر زمان نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے جبکہ شعیب ملک 37رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ ان کے علاوہ اوپننگ پر آنے والے محمد حفیظ صرف 7 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور جارویس کی گیند پر پولین لوٹ گئے ، حسین طلعت صرف 10 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ سرفراز احمد نے 16 رنز کی اننگ کھیلی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں