عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے وزیراعظم کے انتخاب کے لئے شیخ رشید کی حمایت کا اعلان کردیا

ملتان (سٹی نیوز) عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے وزیراعظم کے انتخاب کے لئے شیخ رشید کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا شہباز شریف نے اگر سرائیکی بیلٹ کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑا تو مقابلہ کروں گا، مجھے توقع ہے کہ میرے اعلان کے بعد شہباز شریف بھاگ جائیں گے لاہور کا ووٹ بھی اب شریف برادران کے ساتھ نہیں ہے اور جاگ چکا ہے ہم کھوٹے سکوں کا مقابلہ کریں گے۔پہلے سیاستدانوں پھر جرنیلوں اور ججوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں