باجوڑ: ایم این اے گل ظفر کے گھر دستی بم حملہ، بال بال بچے

باجوڑ: (سٹی نیوز) رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کے گھر پر دستی بموں سے حملہ، ایم این اے بال بال بچ گئے۔

گزشتہ شب 12 بجے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند علاقہ گٹکی میں نامعلوم افراد نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کے گھر پر دو دستی بم پھینکے جو زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے۔

ایک بم رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان جبکہ دوسرا بم ان کے چچا کے حجرے میں گرا۔ حملہ میں رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان بال بال بچ گئے، وہ اس موقع پر اپنے گھر میں موجود تھے۔ ابھی تک کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ باجوڑ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں