ڈیم فنڈ میں اب تک کتنی رقم جمع ہو گئی ہے؟ جانئے

اسلام آباد(سٹی نیوز)وزیراعظم دیامربھاشااورمہمندڈیم فنڈکے 31جنوری 2019تک کے اعدادوشمار کے مطابق ڈیم فنڈزمیں 9ارب 60کروڑ 29لاکھ 46ہزار357روپے جمع ہو گئے جبکہ اب بھی ہمسایہ ممالک سے ڈیم فنڈزمیں رقوم جمع ہونے کاسلسلہ جاری ہے۔

ڈیم فنڈ کے حوالے سے جاری اعدادوشمار کے مطابق بھارت سے 40 ہزار 360روپے جبکہ افغانستان سے ایک لاکھ27 ہزارجمع کرائے گئے،اس کے علاوہ چین سے 2 لاکھ 3ہزار 595 روپے ڈیم فنڈزمیں آئے۔

سعودی عرب سے 10 کروڑ 46 لاکھ 80 ہزار،یواے ای سے 6 کروڑ 81 لاکھ 35 ہزارفنڈزمیں آئے،رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے 35 کروڑ 12 لاکھ 70ہزار،امریکاسے 46 کروڑ5 لاکھ 99 ہزار،ترکی سے ایک لاکھ 29 ہزار 648 روپے جمع کرائے گئے۔

جاری اعداد وشمار کے مطابق 8 ارب23کروڑ55لاکھ 68 ہزارپاکستانیوں نے جمع کرائے،موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے 13کروڑ 54 لاکھ 15 ہزارروپے جمع کرائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں