چینی ماہرین نے پاکستان میں 4 ہزار سال پرانی تہذیب کے نشانات ڈھونڈ لیے ہیں

ہری پور (نیوز ڈیسک )چینی ماہرین نے پاکستان میں 4 ہزار سال پرانی تہذیب کے نشانات ڈھونڈ لیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چینی ماہر آثار قدیمہ نے پنجاب کے شہر خانپور کے قریب علاقے میں1700 قبل مسیح میں انسانی ہاتھوں کے ساتھ بنائے گئی مختلف اقسام کی چیزیں ڈھونڈ نکالی ہیں ، ایسا اخذ کیا جارہاہے کہ یہ تہذیب گندھارا تہذیب سے بھی طویل عرصہ قبل کی ہے ۔

اس علاقے سے قدیم زمانہ کی باقیات ، مٹی کے برتن ، لوہے کے اوزار ، پتھروں کی بنی اشیاءدریافت کی گئی ہیں جو کہ ہڑپہاور موہنجوداڑو کے ساتھ تعلق ظاہر کرتی ہیں ۔یہ دریافت چین کی تین یونیورسٹیوں کے طالبعلموں اور محکمہ آثار قدیمہ کی مشترکہ کوششوں کے باعث یقینی ہو ئی ہے ۔

آثار قدیمہ کے ایک افسر ناصر خان نے کہاہے کہ اس علاقے سے ہمیں بھاری مقدار میں برتن ، لوہا ، پتھر سمیت دیگر چیزیں ملی ہیں جبکہ سب سے زبردست بات یہ ہے کہ ہمیں یہاں سے درست حالت میں باقیات ملی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں