سعودی عرب میں اونٹنی کا دودھ فروخت کرنے پر 170افراد گرفتار

جدہ (آئی این پی) وزارت ماحولیات پانی وزراعت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ 6ماہ کے دوران جدہ کی سڑکوں پر اونٹنی کا دودھ فروخت کرنے والے 170افراد گرفتار کرلئے گئے۔ کمشنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد سڑکوں پر اونٹنی کا دودھ فروخت کرنے پر پابندی عائد کئے ہوئے ہیں۔ جدہ میں امیر عبداللہ الفیصل سٹیڈیم کے برابر میں 3مقامات ایسے ہیں جہاں اونٹنیوں کا دودھ فروخت کیا جاتا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں