احتساب عدالت سے واپسی پر مریم نواز اور نواز شریف اسلام آباد کی ایک بیکری میں گئے تو وہاں موجود شہری نے نواز شریف کے ساتھ ہونے والے سلوک پر ایسے رد عمل کا اظہار کردیا کہ جج صاحبان بھی دنگ رہ جائیں گے ،ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد بلیو ایریا کی بیکری پہنچ گئے جہاں وہ شہریوں سے گھل مل گئے اور خریداری بھی کی
اس موقع پر ایک شہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو سی پیک کی سزا دی جا رہی ہے، شہری کا کہناتھا کہ نوازشریف کا یہ قصورہے کہ یہ سی پیک پر کام کررہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ سابق وزیراعظم نے موٹروے بنایا یہ ان کا قصور تھا۔شہری کا کہناتھا کہ سی پیک امریکا کی نظر میں کھٹک رہا ہے ۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کے اظہاریکجہتی کرنے پر شہری کا شکریہ اداکیا اور مصافحہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں