”کرکٹ کو چینی زبان میں کیا کہتے ہیں ؟“رمیض راجہ نے چینی کرکٹر سے سوال کیا تو آگے سے اس نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی حیران ہو کر پوچھیں گے ”یہ گالی کیوں دے رہا ہے؟“،ویڈیو نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا

شارجہ(ویب ڈیسک )پی ایس ایل کے سیزن تھری میں پشاور زلمی کے مہمان چینی کرکٹر یوفی ڑانگ سے رمیض راجہ نے سوال کیا تواس کے جواب نے کرکٹ کے مداحوں کو بے اختیار ہنسنے پر مجبور کردیا ۔
تفصیل کے مطابق پی ایس ایل تھر ی میں جاوید آفریدی کی دعوت پر 2چینی کرکٹر دبئی پہنچے جنہیں یونس خان نے پشاور زلمی کی شرٹس پیش کی اور کھلاڑیوں نے ان کا استقبال کیا ۔گزشتہ روز سٹیڈیم میں رمیض راجہ نے چینی کرکٹر یوفی ڑانگ سے سوال کیا کہ پاکستان اوردنیا بھر میں کرکٹ مداح جاننا چاہتے ہیں کہ کرکٹ کو چینی زبان میں کیا کہتے ہیں ؟،اس پر یوفی ڑانگ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی زبان میں کرکٹ کو بانچو کہتے ہیں ،جب چینی کرکٹر نے یہ الفاظ ادا کیے تو سننے والے پاکستانیوں اور بھارتیوں کو ایسا لگا کہ یہ کوئی گالی دے رہا ہے ،حیران کن بات یہ ہے کہ رمیض راجہ نے بھی چینی کرکٹر سے دو بار سوال کیا تاکہ وہ ہی جواب پھر سے مل سکے۔اس پر لوگوں نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں