کون سا سیاستدان سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے ؟ تحریک انصاف کے ایک ایسے رہنما کا نام سامنے آگیا کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوجائیں گے

کراچی (ویب ڈیسک) آئندہ عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں جہاں کئی پردہ نشینوں کا دھن دولت اور شادیاں سامنے آئی ہیں وہیں ٹیکس کے پیسے پر حکمرانی کے خواہشمندوں کے اپنی آمدن پر دیے گئے ٹیکس کی تفصیلات بھی منظر عام پر آئی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نجیب ہارون جنہیں بہت کم لوگ جانتے ہیں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے امیدوار ہیں۔ انہوں نے 2015 میں 8 کروڑ 60 لاکھ روپے جبکہ 2017 میں 13 کروڑ 40 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔
نجیب ہارون جو کہ پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں کراچی کے حلقہ این اے 256 سے الیکشن لڑ رہے ہیں ، ان کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے ساجد حسن ، متحدہ مجلس عمل کے معراج الہدیٰ اور ایم کیو ایم کے عامر چشتی سے مقابلہ ہوگا۔نجیب ہارون پی ٹی آئی کے بانیان میں شامل ہیں ، انہوں نے این اے 256 سے پہلے کراچی کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 114 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا لیکن یہ سیٹ پیپلز پارٹی کے سعید غنی نے نکال لی تھی۔ا
نجیب ہارون نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز زمانہ طالبعلمی میں ہی کردیا تھا، جب وہ این ای ڈی یونیورسٹی میں آخری سال کے طالبعلم تھے تو انہوں نے سٹوڈنٹ یونین کے صدر کا انتخاب جیتا تھا۔تعلیم مکمل ہونے کے بعد نجیب ہارون امریکہ چلے گئے تھے جہاں انہوں نے اوریگن سٹیٹ یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ میں ماسٹرز کیا ۔ 1987 میں پاکستان واپس آنے کے بعد انہوں نے پرنسپل بلڈرز کے نام سے کنسٹرکشن کمپنی کا آغاز کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں