ہمیں نئے پاکستان کی ضرورت نہیں، ہمیں اپنا پرانا پاکستان چاہیے

اسلام آباد(سٹی نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی،ویب سائٹ ڈیتھ ایڈرزکریونامی ہیکرزکی جانب سے کی گئی اور عائشہ گلا لئی کے الزامات کا سکرین شاٹ لگا دیاجس میں واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے کہ ’تحریک انصاف میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی‘۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ’Insaf.pk‘ ہیک کرلی گئی ہیتاہم بعدازاں اس ایڈریس پر یوٹیوب کا لنک لگادیاگیا،ویب سائٹ ہیک کرکے واضح کیا کہ ’’ہم کسی سیاسی پارٹی کے حامی نہیں لیکن آپ کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے ، ہمیں نئے پاکستان کی ضرورت نہیں، ہمیں اپنا پرانا پاکستان چاہیے‘۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف کی ویب سائٹ ایک ایسے وقت پر ہیک کی گئی جس سے چند گھنٹے قبل رکن اسمبلی نے پارٹی چیئرمین پر الزامات عائد کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
دوسری طرف ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ہماری ویب سائٹ ہیک کرلی گئی،انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں