مسلم لیگ ن عائشہ گلا لئی جیسی خواتین کو ایسے سنگین الزامات کے لئے 50 ،پچاس کروڑ روپے تقسیم کر رہی ہے

لاہور(سٹی نیوز)معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی عارف نظامی نے تحریک انصاف کی ’’باغی ‘‘ خاتون رہنما عائشہ گلا لئی کے عمران خان پر لگائے جانے والے سنگین الزامات کے جواب میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن پر ’’جوابی وار‘‘ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی خواتین رہنماوؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان خواتین کا بڑا احترام کرتے ہیں ،مسلم لیگ ن عائشہ گلا لئی جیسی خواتین کو ایسے سنگین الزامات کے لئے 50 ،پچاس کروڑ روپے تقسیم کر رہی ہے ،اب الیکشن کی آمد آمد ہے ،عائشہ گلا لئی کو کیا اب یاد آیا ہیکہ تحریک انصاف میں خواتین محفوظ نہیں ہیں ؟۔
عارف نظامی کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک جینٹل مین ہیں ،سیاست میں پرسنل اور ذاتی اٹیک نہیں ہونے چاہئے ،یہ روایات نہ ہی پڑیں تو بہتر ہے ،شیخ رشید کو بھی ذاتی حملوں سے گریز کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ابھی مجھے تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس ملی جس کا کہنا تھا کہ ہماری بڑی ویلیو بڑھ گئی ہے ،نون لیگ پی ٹی آئی خواتین کو 50 ، پچاس کروڑ روپے عائشہ گلا لئی کی طرح کے ڈرامے کرنے کے لئے آفر کر رہی ہے ،ان کو بھی 50 کروڑ روپے دیئے ہیں یا دینے والے ہیں ،میں بڑا حیران ہوں کہ مسلم لیگ اور شریف خاندان کے پاس کوئی اپنی مشینیں لگی ہوئی ہیں تو پھر ٹھیک ہو گا ؟ہمارے ہاں تو سیاست میں کوئی اصول ہی نہیں ہے ،عائشہ گلا لئی کی طرح پارٹی چھوڑنا اور پھر قیادت پر اس طرح کے سنگین الزام عائد کرنا کوئی اچھی روایت نہیں ہے ،ہمیں اس طرح کی مثال قائم نہیں کرنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں