نو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں 45دن کے لئے آیا ہوں میں ملک کا وزیر اعظم ہوں کام کروں گا چاہے میں 45گھنٹے کے لئے ہو نگا تو بھی کام کر وں گا

اسلام آباد (سٹی نیوز ) نو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں 45دن کے لئے آیا ہوں میں ملک کا وزیر اعظم ہوں کام کروں گا چاہے میں 45گھنٹے کے لئے ہو نگا تو بھی کام کر وں گا اور ان دنوں میں ہی 45مہینوں کا کام کروں گا کوئی یہ مت سمجھے کہ میں عبوری ہو ں اور کام کئے بغیر چلا جاؤں گا ایسا نہ ہونا ہے نہ ہونے دونگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک بغیر ٹیکس کے نہیں چل سکتا یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی ہماری طرف ہو یا اپوزیشن کی طرف ہر کسی کو اپنی روزمرہ زندگی کو واضح کرنا ہوگا۔ یہ اب نہیں ہو گا کہ جو ٹیکس نہیں دیتے ان کو ٹیکس دینا پڑے گا وہ چاہے ہماری پارٹی کے ہمارے گھر کے ہوں یا کسی اور محکمے کے ہو نگے سب کو برابر دیکھنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں