امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل دو ڈالر فی بیرل اور سونے کی فی اونس قیمت 13 ڈالر بڑھ گئی

کراچی: (سٹی نیوز) کراچی میں رات کو 10 بجے کھلنے والے سی این جی اسٹیشن صبح 6 بجے ایک بار پھر بند ہوگئے۔ سی این جی سے متاثرہ اسکول وینز اور رکشے ڈرائیورسخت پریشان ہیں۔

سندھ میں گیس کی شدید قلت، سوئی سدرن گیس کمپنی نے تقریبا 4 روز بعد جمعرات کی رات دس بجے کراچی سمیت سندھ کے شہریوں کو8 گھنٹے کے لیے گیس بحال کی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق اتوار صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک 12 گھنٹے کے لئے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی ترسیل بحال رکھی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس لیے پریشر کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔ سستے ایندھن کے حصول کے لیے عوام سخت سردی میں انتظار کی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں۔ ڈرائیورز صورتحال پر شدید پریشان ہیں کہتے ہیں روز کمانے والے کے لئے گیس کی بندش مناسب نہیں۔ ہم محنت کش بھوکے مر رہے ہیں، پوری رات سی این جی کے لیے کھڑے رہیں تو دن میں کام کریں کیسے ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں