نیلم منیر قسمت پریقین ہونے کے باوجود محنت کی قائل

لاہور: (سٹی نیوز) خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ قسمت پر بھی یقین ہے لیکن اس سے پہلے محنت کرنے کی قائل ہوں، بڑی سکرین پر جب بھی اچھے کردار کی پیشکش ہوئی ضرور کام کروں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ خود پر کسی خاص کردار کی چھاپ نہیں لگنے دوں گی۔ ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ انسان کی زندگی میں قسمت کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے اور میرا اس پر یقین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قسمت کے ساتھ ساتھ محنت اور لگن سے کام کرنے کی بھی قائل ہوں کیونکہ اس کا پھل ضرور ملتا ہے۔ ایسا نہیں ہو نا چاہئے کہ انسان محنت نہ کرے اور سب کچھ قسمت پر ڈال دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں