موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے جلدہی پاکستان میں لوکل مینوفکچرنگ پلانٹ لگائے جانے کا امکان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت کی طرف سے موبائل فون پر نئے ٹیکسز لاگو کرنے اور غیررجسٹرڈ موبائل فونز کی بندش کے فیصلے کے بعد اب سام سنگ ، ہوائے اور نوکیا کے موبائل فونز کی تیاری پاکستان میں ہی متوقع ہے ۔

رپورٹ کے مطابق سام سنگ ، ہواوے اور نوکیاجیسی کمپنیاںپاکستان میں کم پیداواری اخراجات اور حکومت کی نئی سمارٹ فون مینوفیکچرنگ پالیسی سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں جس پر حکومت کام کررہی ہے ، موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے جلدہی پاکستان میں لوکل مینوفکچرنگ پلانٹ لگائے جانے کا امکان ہے ان کمپنیوں نے تیس جنوری کوایف بی آر حکام، پی ٹی اے اور انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے حکام کیساتھ ملاقات کے دوران پاکستان میں اپنے پلانٹس لگانے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں