مریم نواز والد سے ملنے کیلئے سروسز ہسپتال پہنچ گئی

لاہور(سٹی نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نوازاپنے والد نوازشریف کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال پہنچ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز اپنے والدکی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال پہنچیں تو ان کے خاوند کیپٹن (ر)صفدرگاڑی چلا رہے تھے اور مریم نواز بھی ان کے ہمراہ اگلی نشست پر بیٹھی تھیں ،جنید صفدروالدہ کے ہمراہ تھے،مریم نواز سابق وزیراعظم کیلئے گھر سے پرہیزی کھانے بھی تیار کرکے لائیں،اس موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، مریم نواز کی آمد پر کارکنوں نے زبردست نعرے بازی کی ۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سروسز ہسپتال لاہورمیں زیرعلاج ہیں ،انہیں گزشتہ روز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں