’ایک سال میں میں نے 50 مردوں سے تعلق قائم کیا لیکن پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا۔۔۔‘ 19 سالہ نوجوان لڑکی نے انٹرنیٹ پر ایسی بات کہہ دی کہ آگ لگ گئی، ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

نیویارک(ویب ڈیسک) جنسی بے راہ روی مغربی معاشروں میں کوئی اچنبھے کی بات نہیں لیکن گزشتہ روز ایک امریکی لڑکی نے انٹرنیٹ پر ایسا شرمناک انکشاف کر ڈالا کہ سن کر مغربی ممالک کے لوگوں کا منہ بھی حیرت سے کھلے کا کھلا رہ گیا۔
یہ انکشاف کرتے ہوئے لڑکی نے صارفین سے پوچھا کہ ”یہ بتا کر میں آپ لوگوں سے یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا میں ایک نارمل لڑکی ہوں؟ اور کیا ایک 19سالہ لڑکی کے لیے ایک سال میں 50سے زائد مردوں کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنا نارمل بات ہے؟“لڑکی نے مزید لکھا کہ ”ایک سال قبل جب میں 18سال کی تھی، میں نے پہلی بار کسی مرد سے جنسی تعلق قائم کیا، اس کے بعد مجھے اس کی ایسی لت پڑی کہ پہلے ہی سال میں میں اس حد کو پہنچ گئی۔اس سال میں میں جتنے مردوں سے بھی ملی ان کے ساتھ میرا تعلق ایک رات تک کا ہی رہا، میں کسی سے بھی طویل تعلق نہیں بنا سکی۔“لڑکی کو جواب دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ”میرا خیال ہے کہ اب تمہیں مستقل شریک حیات ملنا مشکل ہے کیونکہ تم جس مرد کو بھی یہ بات بتاؤگی وہ فوراً تم سے تعلق توڑ لے گا۔“ایک خاتون صارف نے اس لڑکی کو مشورہ دیا کہ ”تمہیں کسی ماہرنفسیات سے مشورہ کرنا چاہیے، ہو سکتا ہے وہ تمہاری کوئی مدد کر سکے۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں