”بس بہت ہو گیا، اب آ جاﺅ۔۔۔“ لاہور قلندرز کی ٹیم نے مسلسل شکستوں کے بعد ایسے غیر ملکی باﺅلر کو بلا لیا جس کا نام سن کر ہی بلے باز پریشان ہو جاتے ہیں، لاہوریوں کو نئی امید مل گئی

شارجہ (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز رواں سیزن میں پہلی فتح حاصل کرنے میں اب تک ناکام ہے جبکہ فاسٹ ان کی ٹیم میں شامل بنگلہ دیشی فاسٹ باﺅلر مستفیض الرحمان بھی اپنی قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے واپس جا رہے ہیں۔
مستفیض الرحمان کی واپسی کے باعث لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم میں جنوبی افریقی باﺅلر کائل ایبٹ کو شامل کر لیا ہے جو جنوبی افریقہ کی قومی ٹیم کے علاوہ لسٹ اے میں 112 ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں جبکہ ماضی میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے علاوہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں بھی شریک ہو چکے ہیں۔
انہوں نے لسٹ اے میں 112 ٹی 20 میچ کھیل کر 29 رنز کی اوسط اور 8رنز کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 106 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ یہ پہلا موقع ہے کہ وہ پی ایس ایل میں کسی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں