امریکہ میں ایک بہادر بچے نے کمال جر ایت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے باپ اور چچا سمیت کئی افراد کو بھورے جنگلی ریچھ سے بچا لیا

نیویارک(ویب ڈیسک) بچے معمولی کتے کو دیکھ لیں تو ان کی گھگی بندھ جاتی ہے لیکن امریکہ میں ایک بہادر بچے نے کمال جر ایت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے باپ اور چچا سمیت کئی افراد کو بھورے جنگلی ریچھ سے بچا لیا۔
امریکی ریاست الاسکا میں ایلیٹ کلارک نامی 11سالہ لڑکا اپنے باپ اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ مچھلیاں پکڑنے جا رہا تھا۔ اس نے ساتھ شکار والی بندوق بھی اٹھا رکھی تھی۔ وہ جنگل سے گزر رہے تھے کہ اس دوران درختوں کے جھنڈ سے ایک بھورا ریچھ نکلا اور ان پر حملہ کر دیا۔
ایلیٹ کلارک نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور اپنی شکار والی بندوق سے ریچھ پر گولی چلا دی۔ اس کے والد لوکس کلارک کا کہنا ہے کہ ’’پہلی گولی ریچھ کے کندھے پر لگی۔ کندھے پر گولی لگنے سے ریچھ کو معمولی زخم آیا جبکہ اس دوران وہ ہمارے بالکل قریب پہنچ چکا تھا۔ ایلیٹ نے اسے دوسری گولی ماری جو اس کی ناک پر لگی اور جسم چیرتی ہوئی گلے تک اتر گئی۔ تیسری گولی ریچھ کی آنکھ میں لگی اور وہ زمین پر گر کر تڑپنے لگا۔ تیسری گولی لگنے تک وہ ایلیٹ کے اس قدر قریب آ چکا تھا کہ گولی کا بارود اس کی آنکھ کے گرد لگ گیا تھا۔‘‘ ر الاسکا پولیس نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ الاسکا میں رواں سال کسی جنگلی جانور کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں