اگر لڑکا پسند نہیں تھا تو صاف منع کردیتی ، ایسی تصویر بھیجنے کی کیا ضرورت تھی“ اداکارہ صنم سعید کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ پاکستانی ان پر ٹوٹ پڑے

کراچی (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر اداکار اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنی تصاویر کے ذریعے مداحوں کو اپنے حالات سے آگاہ کرتے رہتے ہیں لیکن بعض اوقات انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ اداکارہ صنم سعید کے ساتھ بھی ہوا ہے جنہوں نے نتھلی پہن کر اپنی تصویر لگائی تو سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا اور لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے شروع کردیے۔

زوہیب نے اداکارہ کو غریبوں کی مادھوری ڈکشٹ قرار دے دیا۔

باسط نے لکھا ایسا لگ رہا ہے جیسے کسی بکرے کو گائے کی نتھلی ڈال دی گئی ہو۔سفیان نے کہا باجی بکرا عید گزر گئی ہے۔

شیر افگن کو صنم سعید بیمار لگیں اسی لیے انہیں تصویر اپ لوڈ کرنے کی بجائے ڈاکٹر کو کھانے کا مشورہ دے دیا۔

ایک خاتون شیری رزاق نے صنم سعید کو تصویر کھینچنے کے ہنر سے نا آشنا قرار دے دیا اور مشوہ دیا کہ جب اس قسم کی تصاویر لینی ہوں تو اپنے ہونٹوں کو بند رکھو لیکن تمہیں تو پتا ہی نہیں ہے کہ تصویر کیسے لیتے ہیں۔

اقرا سلیم کو اس بات پر حیرت ہوئی کہ اتنی بری تصویر اپ لوڈ کرنے کی ہمت کہاں سے آئی۔

ایان خلیل نے صنم سعید کی معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس طرح کے سٹائل ہندو کرتے ہیں اور اگر آپ مسلمان ہیں تو برائے مہربانی یہ ہٹادیں ، اس طرح اسلام کی بے عزتی نہ کریں۔

کچھ لوگوں کو صنم سعید میں قربانی کے جانوروں کی شکلیں نظر آئیں۔

ابراہیم تنولی نے لکھا کہ اگر لڑکا پسند نہیں تھا تو صارف منع کردیتی ، ایسی تصویر بھیجنے کی ضرورت نہیں تھی۔

یاسمین نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ انہیں سائرہ شہروز کی طرح نتھلی پہننی چاہیے کیونکہ آپ کی تیکھی ناک پر وہ انداز زیادہ جچے گا۔

مزید صارفین بھی صنم سعید کی تصویر پر سیخ پا نظر آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں