’پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا قیام اپلائیڈسائنس کے گریجویٹس کیلئے انقلابی اقدام ہے‘

اسلام آباد: (سٹی نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا قیام اپلائیڈسائنس کے گریجویٹس کیلئے انقلابی اقدام ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک آسٹریاانسٹیٹیوٹ کاقیام انقلابی اقدام ہے، انسٹی ٹیوٹ اپلائیڈسائنس کے گریجویٹس کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کاکہنا تھا کہ عمران خان نےاعلیٰ تعلیم میں بہتری کےلیےعالمی تعلیمی اداروں سے روابط کے عزم کا اظہارکیا، اس طرح کے مزید منصوبے بھی زیر غور ہیں۔یاد رہے 17 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان ہری پور پہنچے اور پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا تھا، یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت اورانجینئرنگ کےشعبےمیں تعلیم دی جائےگی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈعاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ انسٹیٹیوٹ ٹیکنالوجی تعلیم کامثالی ادارہ ثابت ہوگا ، حکومت کاسائنس وٹیکنالوجی کی تعلیم پروژن واضح ہے اور سائنس وٹیکنالوجی کی تعلیم کےفروغ کیلئےپرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں