عروہ حسین نے ڈرامہ ادھورا چھوڑنے پر ندیم سے معافی مانگی

لاہور: (سٹی نیوز) پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ میں ہانیہ کا کردار وہ کر رہی تھیں اور چند قسطیں بھی ریکارڈ ہوچکی تھیں کہ اس دوران مجھے اپنی پروڈیوس کردہ فلم ٹچ بٹن کی شوٹنگ کیلئے پنجاب جانا پڑا، وہاں اتنی مصروف ہوگئی کہ ڈرامے کیلئے ٹائم ہی نہیں نکال پائی۔

عروہ حسین نے کہا کام چھوڑنے پر ڈرامے کے ہدایت کار ندیم بیگ مجھ سے ناراص ہوگئے تھے، فلم کی شوٹنگ مکمل کر کے کراچی آئی تو باقاعدہ طور پر ان کے پاس جا کر معافی مانگی، مصروفیت نے مجھے ایک اچھے ڈرامے میں اداکاری سے محروم کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں