اسلام آباد میں شخص نے اپنی سابقہ بیوی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اسلام آباد (آن لائن )اسلام آباد میں مبینہ طور پر ایک شخص نے اپنی سابقہ بیوی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ خاتون نے سعید نامی شخص سے طلاق لے کر شفقت اللہ سے شادی کر لی تھی ، شفقت اللہ شیلٹر ہوم کا مالک ہے جبکہ خاتون کا سابق شوہر اسی کے پاس ڈرائیور کی نوکری کرتا تھا ۔سعید نامی شخص نے پہلے بھی خاتون کو اغواءکرنے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی تھیں ۔

پولیس نے جنسی زیادتی کی شکایت کیخلاف مقدمہ درج کر لیاہے تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ،جبکہ متاثرہ خاتون کا فوری طور پر میڈیکل کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں