عمر کوٹ:قومی خوشحالی سروے کے حوالے سے آگاہی ریلی کا انعقاد،سروے ٹیم ممبران،شہریوں و سماجی رہنماوں کی شرکت

حکومت پاکستان کی جانب سے پورے ملک میں پہلی مرتبہ ملکی سطع پر جی پی ایس الیکٹرونک فارمز کے تحت سروی کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے پہلے مرحلے میں عوامی آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے اس سلسلے میں این ایس آر نامی فلاحی تنظیم کے ایریا کوآرڈینیٹر گھنشام داس کی سربراہی میں پریس کلب سے شاہ لطیف چوک تک ریلی نکالی گئی۔ریلی میں سماجی رہنماوں اور شہریوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ریلی کے شرکا کی جانب سے قومی خوشحالی سروے کے حوالے سے شہریوں کو معلومات فراہم کیں اور میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت پاکستان کی جانب سے عورت فاونڈیشن کی معرفت پورے ملک میں سروے کیا جارہا ہے سروے کے نتائج پر سماجی خدمات کے لئے حکمت عملی ترتیب دی جائیگی۔انکا مزید کہنا تھا کہ پہلی بار جی پی ایس الیکٹرانک فارمز کے تحت سروے کیا جارہا ہے جس کے بعد مختلف سماجی خدمات صحت کارڈ،راشن کارڈ،کسان کارڈ یا بینظیر انکم سپورٹ پروگرامز کے زریعے ملنے والے وظائف کا تعین کیا جائیگا۔سروے بالکل مفت ہے جس کی کوئی فیس نہیں ہے اور سروے ٹیم مخصوص لباس میں ملبوس گھرگھرجاکر فارمز بھرے جائیں گے اور سروے میں شناختی کارڈ،بچوں کے ب فارم سمیت اثاثوں کی تفصیلات جمع کی جائیں گی انہوں نے شہریوں وعلاقہ مکینوں سے تعاون کی بھی اپیل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں