جلال پور بھٹیاں: حکومت پاکستان کی ہدایت پر عوام کی سہولت کیلئے ڈویژن آفس میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع

جلال پور بھٹیاں: حکومت پاکستان کی ہدایت پر عوام کی سہولت کیلئے ڈویژن آفس میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ جو صارفین دور دراز کے علاقوں سے سفر کرکے گوجرانوالہ اپنے مسائل کے لیئے جاتے تھے انکے مسائل انکی دہلیز پر ہی حل کردیئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار مرزا احسان الہی ایس ای گوجرانوالہ کینٹ سرکل گیپکو سب ڈویژن جلالپوربھٹیاں میں ایکسیئن شہبازاحمد سیکھو کے ہمراہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایس ڈی او میاں ظفر اقبال بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں صارفین کی شکایات سنیں اور صارفین کے مسائل حل کرنے کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔انہوں نے بتایا کہ ماہ جنوری میں صرف تھانہ جلالپوربھٹیاں میں 100 بجلی چوری کے مقدمات درج ہوئے۔ 225254یونٹ کی مد میں 3411055روپے کی ریکوری جرمانہ کی صورت کی گئی۔انہوں صحافیوں سے بھی اپیل کی کہ آپ ہمارے محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں اور بجلی چوری کی روک تھام میں نشاندہی کرکے ہماری مدد کریں انہوں نے بجلی چور ی روکنے میں ایکسیئن شہبازاحمد سیکھو۔ ایس ڈی او میاں ظفراقبال اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں