علی پور میں نوبیاہتادلہن غیرت کے نام پر قتل، خود کشی کا ڈرامہ، بغیر غسل تدفین

مظفر گڑھ (ویب ڈیسک)17 سالہ نوبیاہتا دلہن کوبدکاری کا الزام لگا کر لڑکی کے چچاﺅں نے بھوکا پیاسا رکھ کر تشدد کرکے مار ڈالا، لڑکی کی تدفین غسل کئے بغیر کردی۔

موضوع باقر شاہ بستی خان سروالہ کی رہائشی 17 سالہ ام حبیبہ کا نکاح بستی کوٹھے والا کے اسحاق ولد محمد علی سے ہوا۔ تقریباً تین ماہ قبل رخصتی ہوئی جبکہ نکاح آٹھ ماہ قبل ہوا تھا۔ لڑکی کے نکاح کے دوران حبیبہ کا خاوند اسحاق لڑکی کے گھر آتا جاتا تھا اور تعلقات بھی قائم کرلئے تھے تاہم رخصتی تین ماہ قبل ہوئی جب لڑکی حاملہ ہوچکی تھی تاہم لڑکی نے حمل بارے کسی کو کچھ نہ بتایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں