نابینا افراد کا احتجاج ،ارکان اسمبلی کی گاڑیوں سے ہوا نکالتے رہے، ایک ہاتھ میں چھڑی ، دوسرے میں لالی پوپ پکڑے رکھا

لاہور( ویب ڈیسک )پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے موقع پرنابینا افراد کا اسمبلی کے باہر احتجاج ، مشتعل ہوکر ارکان پنجاب اسمبلی کی گاڑیوں سے ہو ا نکال دی۔
پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے موقع پرنابینا افراد نے اپنے مطالبات کے حق کے لئے احتجاج کیا اور اسمبلی کے باہر دھرنا دیا اس موقع پر نابینا افراد اپنی چھڑیا ں جنگلے کو مارتے رہے۔
اسی اثنا مشتعل نابینا افراد نے ارکان اسمبلی کی گاڑیا ں کو روک کر ٹائروں سے ہوا نکال دی جبکہ اس موقع پر اراکین اسمبلی خاموشی سے تماشا دیکھتے رہے ، نا بیناافراد ایک ہاتھ میں سفید چھڑی اور دوسرے ہاتھ میں لالی پاپ پکڑ کر اپنے مطالبات کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے
احتجاجی نابینا افراد کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو صرف سینیٹ کے انتخابات کی پڑی ہوئی ہے ، حکومت نابینا افراد کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کرے۔نابینا افراد سے مذاکرات کے لیے ایم پی اے وحید گل آئے لیکن ناامید لوٹ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں