فیصل جاوید کی بطور سینیٹر کامیابی، شیریں مزاری کی بیٹی بھی میدان میں آگئی، ایسی بات کہہ دی کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو یقین نہ آئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب حاضر مزاری کا شمار پی ٹی آئی کے سخت گیر ناقدین میں ہوتا ہے لیکن انہوں نے اپنے تازہ ٹویٹ میں فیصل جاوید خان کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دے کر سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوچکے ہیں جس پر انہیں مبارکباد دینے والوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں، اسی لائن میں ایک حیران کن نام ایمان مزاری کا بھی شامل ہوگیا ہے جنہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں فیصل جاوید کو نہ صرف مبارکباد دی ہے بلکہ انہیں قیمتی اثاثہ بھی قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں