”جب سری دیوی باتھ روم میں گئی تو میں پی ایس ایل کا میچ دیکھ رہا تھا کیونکہ۔۔۔“ سری دیوی کے انتقال سے کچھ منٹ پہلے بونی کپور پی ایس ایل میچ کیوں دیکھ رہے تھے؟ حیران کن انکشاف منظرعام پر آ گیا

ممبئی (ویب ڈیسک) سری دیوی کے اچانک انتقال نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو افسردہ اور غمگین کر دیا ہے اور اب تک نت نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ سری دیوی کے شوہر اور فلم پروڈیوسر بونی کپور نے نیا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سری دیوی باتھ میں نہانے گئی تو وہ لیونگ روم میں بیٹھے ٹی وی پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میچ دیکھ رہے تھے۔
اپنے ایک دوست کو سری دیوی کے موت کے دن کی مکمل تفصیلات سناتے ہوئے بونی کپور نے بتایا کہ ”24 فروری کی رات ہم نے ڈنر پر جانے کا فیصلہ کیا تو سری دیوی باتھ روم جا کر نہانے اور رومینٹک ڈنر کیلئے تیار ہونے لگی۔ میں لیونگ روم میں چلا گیا جبکہ سری دیوی ماسٹر باتھ روم میں چلی گئی۔ میں نے ٹی وی آن کر لیا اور بھارت مقابلہ جنوبی افریقہ میچ دیکھنے کیلئے چینل ڈھونڈنے لگا لیکن 5 اور 6 منٹ چینل کی تلاش کے بعد میرے سامنے وہ چینل آ گیا جس پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچ کی جھلکیاں دکھائی جا رہی تھیں۔
میں نے 15 سے 20 منٹ تک جھلکیاں دیکھیں لیکن پھر بے چینی محسوس کرنے لگا کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ ہفتے کی رات ہونے کے باعث ریسٹورنٹس میں بھی لوگوں کی بھیڑ ہو گی۔ اس وقت تقریباً 8 بج چکے تھے۔ میں نے اپنی بے چینی اور بے صبری کے باعث لیونگ روم میں بیٹھے ہی سری دیوی کو آواز دی۔ دو مرتبہ آواز دینے کے بعد ٹی وی آواز بھی کم کر دی لیکن کوئی جواب نہ ملا۔ پھر میں اٹھا اور بیڈروم میں جا کر باتھ روم کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اسے آواز بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں