”بے شرم، بے حیاء۔۔۔“ سری دیوی کے انتقال کے روز ان کے دیور سنجے کپور نے ایسی تصویر اپ لوڈ کر دی کہ بھارت بھر میں تہلکہ مچ گیا، ہر کوئی غصے سے آگ بگولہ ہو گیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کے انتقال کو ایک ہفتے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن مداح اب بھی غم سے نڈھال ہیں۔ وہ ناصرف لیجنڈ اداکارہ تھیں بلکہ بھارت کی پہلی خاتون سپر سٹار بھی تھیں جنہوں نے سینکڑوں کامیاب فلموں میں عمدہ اداکاری کی۔
سری دیوی کی موت کی خبر ان کے دیور اور بونی کپور کے بھائی سنجے کپور نے مداحوں کو دی اور یہ بھی بتایا کہ سری دیوی کو دل کی کوئی بیماری نہیں تھی۔ بعد ازاں تحقیقات میں یہ معلوم ہوا کہ وہ ہوٹل کے کمرے میں باتھ روم کے ٹب میں حادثاتی طور پر ڈوب کر انتقال کر گئیں۔
سری دیوی کی موت کی خبر 24 فروری کو مداحوں کو ملی اور اسی روز سنجے کپور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کی کہ بھارت بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں