ہاشم خان کی 46 سال پہلے تاریخی فتح پر گوگل نے خصوصی ڈوڈل جاری کر دیا

لاہور: (سٹی نیوز) سکواش لیجنڈری ہاشم خان کی 46 سال پہلے تاریخی فتح پر گوگل نے خصوصی ڈوڈل جاری کر دیا، سٹار کھلاڑی نے برٹش اوپن چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 4 اپریل 1951ء کو لیجنڈری ہاشم خان کی برٹش اوپن سکواش چیمپئن کی جیت آج بھی سب کو یاد ہے، ماضی کے سپر سٹار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گوگل کا خصوصی ڈوڈل جاری کر دیا۔

46 سال پہلے برطانوی سرزمین پر ہاشم خان نے سکواش کی تاریخ بدل دی تھی، جس کے بعد خان فیملی سے سپر سٹار جہانگیر خان اور جان شیر خان نے یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ہاشم خان نے اپنے کیرئر میں 7 برٹش اوپن، پانچ برٹش چیمپئن شپ اور 3.3 یو ایس اور کینیڈین اوپن کے میگا ایونٹ جیتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں