کورونا وائرس کیخلاف جنگ، اعصام الحق بھی متحرک، غریبوں میں راشن پہنچانے کا کام شروع کر دیا

لاہور: (سٹی نیوز) قومی ٹینس سٹار اعصام الحق کورونا کے خلاف جنگ میں متحرک ہو گئے، ہزار گھروں تک راشن پہنچانے کا کام شروع کر دیا، احتیاطی تدابیر کے ساتھ ضرورت مندوں کا احساس کرنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وبائی آفت سے بچاؤ کے لیے قومی ٹینس کھلاڑی اعصام الحق نے معروف سماجی تنظیم کے تعاون سے ایک ہزار مستحق فیملیز تک راشن پہنچانے کے لیے خود میدان میں آ گئے۔


اعصام الحق نے اپنے پرستاروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ضرورتمندوں کی مدد کی اپیل بھی کر دی۔


یاد رہے کہ ٹینس سٹار اعصام الحق سے قبل کرکٹ سٹار شاہد آفریدی، سہیل تنویر، احمد شہزاد ، ان کی اہلیہ اور امپائر علیم ڈار سمیت کھلاڑی فلاحی کاموں کے لیے میدان میں اتر چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں