سلمان خان نے حال ہی میں تقریب میں شریک اپنے مہمان کے ساتھ بدتمیزی کرنے پراپنے محافظوں کو نوکری سے نکال دیا

ممبئی (ویب ڈیسک) اداکار سلمان خان نے حال ہی میں تقریب میں شریک اپنے مہمان کے ساتھ بدتمیزی کرنے پراپنے محافظوں کو نوکری سے نکال دیا۔ایک سکیورٹی گارڈ نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ تقریب میں شریک ایک مہمان نے وہاں موجود محافظ کیساتھ بدتمیزی کرنا شروع کردی جواب میں گارڈ نے بھی مہمان کیساتھ بدتمیزی کی اور بحث جاری رکھی یہاں تک کہ دونوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوگئی جس پر سلمان نے وہاں موجود گارڈز کو فارغ کردیا۔واضح رہے اس سے قبل بھی سلمان خان نے ذاتی معلومات لیک کرنے کے جرم میں اپنے تین باڈی گارڈز کو فارغ کردیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں