عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں جمہوریت کو شدید خطرات لاحق

اسلام آباد (ویب ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہیں ،مریم نواز نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا ہے تو سارے پنجاب میں پیسے ،لاٹھیا اور ڈنڈے دئیے جا رہے ہیں۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ میں تاریخ پر تاریخ دیتا ہوں ،پچھلی بار کہا تھا کہ قربانی سے پہلے قربانی ہو گی لیکن قصائی بھاگ گیا ،اس بار عوام نے فیصلہ دیا ہے کہ نواز شریف کو جانا ہی ہو گا ،لہذا اب انہیں کوئی نہیں بچا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کوئی اکانومسٹ نہیں بلکہ منشی ہیں ،اگر کوئی ثابت انہیں اکانومسٹ ثابت کر دے تو میں معافی مانگ لوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کاغذ تبدیل کرنے کے ماہر ہیں کیونکہ ان کی ٹریننگ ہی یہ تھی ،انہوں نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کو بھی کاغذات تبدیل کر کے دئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں