حسن نواز کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی انتظامات میں ناقص ڈیوٹی کرنے پر ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے ایس ایچ او تھانہ گولڑہ محمد عباس معطل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاناما جے آئی ٹی میں حسن نواز کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی انتظامات میں ناقص ڈیوٹی کرنے پر ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے ایس ایچ او تھانہ گولڑہ محمد عباس کو معطل کردیا ہے۔ ان کی جگہ ڈی ایس پی کا کورس کرکے واپس آنے والے انسپکٹر خالد اعوان کو تھانہ گولڑہ کا نیا ایس ایچ او تعینات کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے صاحبزادحسن نواز کی پیشی کے موقع پر جس پوائنٹ پر محمد عباس تعینات تھے وہاں لیگی کارکنوں نے حسن نواز کے ساتھ دھکم پیل کی اور پولیس کی جانب سے لگائی جانے والی رکاوٹ عبور کرکے حسن نواز کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں