یوٹیلیٹی اسٹورز پر 6 ارب کے ریلیف پیکچ پر عملدرآمد، 7 جنوری سے مہنگی اشیا پر ریلیف ملے گا

اسلام آباد: (سٹی نیوز) یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کے 6 ارب روپے کے ریلیف پیکچ پر عملدرآمد 7 جنوری سے ہوگا، جو چیزیں مہنگی کیں، ان ہی پر ریلیف ملے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کا پیکچ کے نام پرعوام سے ہاتھ، گھی کی قیمت 48 روپے بڑھا کرسبسڈی کے نام پر 20روپے فی کلو سستی کر دی۔ وزیراعظم کے چھ ارب روپے ریلیف پیکج پر منگل سے عملدرآمد ہو گا، 5اشیاء ضروریہ جن میں گھی، چینی، آٹا، دالیں اور چاول شامل ہیں، سبسڈی دی جائے گی۔

گھی پر 5 سے 20 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی، نوٹیفکیشن کے مطابق 26 روپے تک مہنگا ہونے والے گھی کے صرف چار برینڈز پر سبسڈی دی جارہی ہے، صارفین کو گھی کے باقی ماندہ برینڈز پر سبسڈی نہیں ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں