بلوچستان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی، جنرل قمر باجوہ ، 2روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کو ئٹہ (ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان کے دورے کے دورا ن گوادرمیں پینے کے صاف پانی کے منصوبے کاسنگ بنیادرکھا۔آئی ا یس پی آر کے مطابق صاف پانی کا منصوبہ متحدہ عرب امارات اورسوئس حکومت کے تعاون سے قائم کیاجارہاہے۔اس موقع پر جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج بلوچستان کی سماجی اورمعاشی ترقی کیلئے بھرپورتعاون جاری رکھے گی کیونکہ بلوچستان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ دورہ بلوچستان کے میں گوادر اور تربت میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور مقامی عمائدین سے ملاقات بھی کریں گے۔ اس موقع پر آرمی چیف کو خوشحال بلوچستان کے پروگرام پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں