لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹر محمد عامر کی والدہ قضائے الہی سے انتقال کر گئیں۔ عامر نے اس اندوہناک واقعے کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے علاوہ کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سمیت شخصیات نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
My AMI IS NO MORE😢😢😢😢😢😢😢
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) March 4, 2019
گذشتہ روز محمد عامر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا تھا جس میں اپنی والدہ کی شدید علالت کے سبب اپنے ساتھیوں اور پرستاروں سے دعاوں کی اپیل کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ آئی سی یو میں ہیں، دعاوں کی ضرورت ہے۔
تاہم رات گئے ان کے سوشل میڈیا پیغام پر والدہ کے جہان فانی سے کوچ کرنے سے کی خبر ملی تو کپتان سرفراز سمیت دیگر نے افسوس کا اظہار کیا۔ سرفراز احمد نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’اللہ آپ سب لوگوں کو صبر عطا فرمائے اور آپ کی امی کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے‘۔
My AMI IS NO MORE😢😢😢😢😢😢😢
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) March 4, 2019